حوصلہ افزائی مجھے درست سمت کا یقین دلاتی ہے :ہاجرہ یامین
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے ، چاہتی ہوں کہ یہ ہمیشہ یوں ہی برقرار رہے ۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے اپنی خواتین مداحوں سے بھرپور پذیرائی ملی، جنہوں نے میرے کام کو سراہا اور مجھ سے رابطہ کیا، اس حوصلہ افزائی نے میرے اس یقین کو مزید مضبوط کیا ہے کہ میں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہوں اور یہی حمایت مجھے بامقصد پروجیکٹس پر کام جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے ۔