ٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں منعقدہ ایک ظہرانے کے دوران امریکی ریپر نکی میناج کی کھلے الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے انہیں نہایت باصلاحیت، باوقار اور متاثر کن شخصیت قرار دیا۔
ان کے ریمارکس نے تقریب کے شرکا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تقریب میں ایک ایسی خاتون بھی موجود ہیں جنہیں وہ بے حد قابلِ احترام، پرکشش اور بہترین دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں قدامت پسند کے بجائے عقلِ سلیم کی حامی کہنا پسند کریں گے ، کیونکہ ان کے نزدیک نکی میناج ایک غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل شخصیت ہیں جن کا ہر کوئی احترام کرتا ہے ۔