زہریلے کیڑے کے کاٹنے سے راجیش شرما کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار راجیش شرما کو جنوبی بھارت کے سپر سٹار پربھاس کی آنے والی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران کسی زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔
انہیں کولکتہ کے ڈھاکوریا کے منی پال ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر اوینیو بھٹاچاریہ کے مطابق زہر کا انفیکشن راجیش شرما کے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک پھیل چکا ہے اور ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بن گئے ہیں۔ انہیں سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے ۔