ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں
لاہور (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے زیر تنقید آگئی ہیں۔
ہانیہ عامر نے لاہور میں لگژری برانڈ کے پاکستان میں پہلے سٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی منفرد بولڈ سٹائلنگ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ہانیہ نے سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ویٹ ہیئر لک کے ساتھ تقریب میں شرکت کی سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا جبکہ دیگر نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔