اداکارہ پریتی زنٹا کو ڈیپ فیک کیس میں عبوری ریلیف مل گیا

اداکارہ پریتی زنٹا کو ڈیپ فیک  کیس میں عبوری ریلیف مل گیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو ڈیپ فیک کیس میں ممبئی ہائی کورٹ سے عبوری ریلیف مل گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی مواد تیار کرنا کسی بھی فرد کے شخصی حقوق، تشہیری حقوق اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی کا سبب بن سکتا ہے اور معروف شخصیت کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں مقدمے کے حق میں شواہد موجود ہیں جس کے بعد اداکارہ کو عبوری ریلیف فراہم کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں