اریجیت بہتر گلوکار لیکن عاطف اسلم کی جگہ لینا ناممکن :رفاقت علی

اریجیت بہتر گلوکار لیکن عاطف  اسلم کی جگہ لینا ناممکن :رفاقت علی

لاہور (آئی این پی)کلاسیکل گلوکار رفاقت علی خان کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم اپنے آپ میں ایک ہی ہیں، منفرد گلوکاری کے باعث کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں عاطف اسلم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اریجیت سنگھ، عاطف اسلم کے اندازِ گائیکی کا ایک تسلسل ہیں۔رفاقت علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم اب پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہیں، مجھے اریجیت بہت پسند ہیں لیکن اریجیت عاطف اسلم کا ایکسٹینشن ہیں لیکن عاطف اسلم کی جگہ کو ختم کرنا یا ان کی جگہ لینا ناممکن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں