اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے
لاہور (آئی این پی)اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے ۔ انسٹاگرام پر اداکار احسن خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بعض جدائیاں ہمیں زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللہ ہی کی امانت ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد ایک بے حد شاندار انسان تھے اور آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں ان کا بنیادی کردار ہے۔