اداکار تنویر جمال کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

اداکار تنویر جمال کی چوتھی  برسی کل منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال کی چوتھی برسی کل ( پیر) 13جولائی کو منائی جائے گی۔

تنویر جمال نے تنویر جمال نے ہدایتکار کاظم پاشا کے ڈرامے جانگلوس سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔اپنے 35سالہ کرئیر کے دوران انہوں نے متعدد لازوال کردار نبھائے ،ان کے مشہور ڈراموں جناح سے قائد، سمجھوتہ، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج سمیت 90 کی دہائی کے دیگر مقبول ڈرامے شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں