براڈ کاسٹر، مصنف و ہدایت کار آغا ناصرکو مداحوں سے بچھڑے 10برس بیت گئے
کراچی(شوبزڈیسک )معروف براڈ کاسٹر، مصنف و ہدایت کار آغا ناصر کی دسویں برسی منائی گئی ۔ وہ 9 فروری 1937 میں میرٹھ کے قصبے فریدنگر میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1955 میں ریڈیو پاکستان میں بحیثیت براڈکاسٹر کیا تھا اور بعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔1964 میں وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے اور یہاں بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کیا۔ آغا ناصر کچھ عرصہ کے لیے پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے ۔