کریتی سینن کی سائیکو کردار ادا کرنے کی خواہش

کریتی سینن کی سائیکو  کردار ادا کرنے کی خواہش

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ میں اب روایتی کرداروں سے ہٹ کر نفسیاتی طور پر پیچیدہ اور منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو مجھے بطور فنکار نئے چیلنجز دیں، خاص طور پر منفی یا ذہنی طور پر پیچیدہ شخصیت والے کردار۔کریتی سینن نے کہا ہے کہ جب میں نے فلم اوبسیشن دیکھی تو میرے ذہن میں آیا کہ اب ہمیں محفوظ کرداروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...