کفالت کرنا خواتین نہیں مرد کی ذمہ داری :کومل عزیز
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کے والدین کی مالی کفالت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ان کا کہنا ہے کہ کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مرد کی ذمے داری ہے ۔
کومل عزیز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر سوال و جواب سیشنز کا انعقاد کرتی ہیں، حال ہی میں ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ نہیں، میرا ماننا ہے کہ گھر کے اخراجات برداشت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے ۔ اداکارہ نے بعد ازاں مزید لکھا کہ والد کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی وفات سے پہلے میری والدہ کیلئے وسائل چھوڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments