وسیم عباس کا زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہونیکا اعتراف

وسیم عباس کا زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہونیکا اعتراف

کراچی (این این آئی) پاکستان کے لیجنڈری اداکار وسیم عباس نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ محبت میں مبتلا ہوا، تاہم اب ان معاملات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ایک انٹرویو میں وسیم عباس نے بتایا کہ میں اپنی طلاق کے فیصلے سے مطمئن ہوں اور مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔اداکار نے اعتراف کیا کہ 1980 کی دہائی میں محبت میں مبتلا ہونا ایک عام بات تھی، میں اپنی زندگی میں کئی بار محبت میں گرفتار ہوا۔وسیم عباس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب اس معاملے میں میری کوئی دلچسپی نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ آج کل ہم صرف ظاہری طور پر خود کو بہتر دکھا سکتے ہیں، جبکہ ہماری اصل صحت کی صورتِ حال تو صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...