ہندو انتہا پسند کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ انعام کا اعلان

 ہندو انتہا پسند کا عامر خان کے قتل پر 5 کروڑ انعام کا اعلان

ممبئی (آئی این پی)ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انتہا پسند رہنما جگد گرو پرمہنس آچاریہ نے دعویٰ کیا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی ہندو خواتین سے شادیوں کا مقصد لو جہاد کو فروغ دینا تھا۔

 ہندو انتہا پسند رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کیلئے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اسے قتل کرنے کی ہمت نہ کی، تو میں خود اسے ڈھونڈ کر مار ڈالوں گا۔ علاوہ ازیں اتر پردیش کے عالم دین مسلم پرسنل دارالافتا کے مفتی اعظم مولانا ابراہیم حسین کا کہنا ہے کہ یہ شادی اسلامی قانون یعنی شریعت کے مطابق جائز نہیں،اسلام میں کسی مسلمان مرد کیلئے کسی ایسی عورت سے شادی کرنا جائز نہیں ہے جو مسلمان نہ ہو، جب تک کہ وہ عورت اسلام قبول نہ کرلے ۔دوسری طرف اداکار نے واضح کیا ہے کہ ان پر لگائے جانے والے ‘لو جہاد’ کے الزامات اور پروپیگنڈا بالکل جھوٹا ہے ۔میری اہلیہ گوری سپراٹ ہندو نہیں بلکہ عیسائی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...