اداکارہ ہما سلیم کا کرکٹر پر ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام
کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے ایک معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں، کردار کشی اور ذہنی اذیت پہنچانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔
تاہم انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا۔ہما سلیم نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ شخص سے کوئی رابطہ نہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے ۔ ہما سلیم نے کہا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں اور طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی، تاہم اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے اس معاملے میں دستیاب شواہد متعلقہ فورمز اور ضرورت پڑنے پر عوام کے سامنے بھی پیش کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments