سوناکشی اور ظہیر کے رشتے سے متعلق سلمان خان کی پیشگوئی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے ان کے تعلق کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب دونوں نے خود بھی اس کا اعتراف نہیں کیا تھا۔
سوناکشی سنہا نے بتایا کہ سلمان خان جب بھی مجھ سے پوچھتے ، میں یہی کہتی کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ ایک دن سلمان خان نے مجھے بلا کر کہا کہ دیکھو، ایک دن تم دونوں کا بریک اپ ہو گا، تم یہاں آ کر روؤ گی اور وہ وہاں آ کر روئے گا، میں تم دونوں سے محبت کرتا ہوں، اس لیے میں کسی ایک کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔ سلمان خان کی بات سن کر ہم دونوں حیران رہ گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments