ہم نیٹ فلکس کے معیار تک نہیں پہنچ پائے :شمعون عباسی
کراچی (این این آئی) اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کا اپنا ایک معیار ہے اور افسوس کی بات ہے کہ ہم آج تک اس میعار تک نہیں پہنچ پائے ۔
انہوں نے انسٹا گرام پر نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی مواد مسترد کیے جانے اور بین الاقوامی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر پاکستانی پروڈکشنز کو محدود پذیرائی ملنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی معیار کی کمی پر روشنی ڈالی۔شمعون عباسی نے کہا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا بھر کا مواد ہوتا ہے صرف ایک مخصوص چینل کا نہیں جبکہ اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کارہ مہرین جبار کی بات سے اتفاق کروں گا کہ بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ نہیں دینا چاہتا یہ کچھ حد تک درست ہے ۔اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پروڈکشنز تکنیکی معیار پر پوری نہیں اترتیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments