ڈائیلاگز غیر فطری ہوں تو رومانوی مناظر ادا کرنا مشکل ہوتا:علی انصاری
کراچی(شوبزڈیسک )اداکار علی انصاری نے کہا ہے کہ اگر مکالمے غیر فطری ہوں تو رومانوی مناظر عکس بند کروانا مشکل ہو جاتا ہے۔
ایک یوٹیوب شو میں سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اگر رومانوی مناظر اچھی طرح تحریر کیے گئے ہوں تو مجھے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ انہیں ادا کرنے میں کوئی دقت محسوس نہیں ہوتی، البتہ اگر کسی منظر کے مکالمے غیر فطری لگیں یا صورتِ حال سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ایسے مناظر ادا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments