فلم بلّہ کی نمائش پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اعتراضات

فلم بلّہ کی نمائش پرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اعتراضات

اسلام آباد (شوبزڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے فلم ‘بلّہ’ کی نمائش عارضی طور پر روکنے کی سفارش کرتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرنے اور بعض مکالموں میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے ۔

سینیٹر سرمد علی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز (سی بی ایف سی) نے فلم سے متعلق اٹھائے گئے اعتراضات پر بریفنگ دی۔ سی بی ایف سی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ فلم کو پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے اسی نام کے ساتھ بغیر کسی کٹ کے منظوری دی ہے ، فلم کی منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ اجتماعی طور پر کرتا ہے اور چیئرمین صرف ووٹ برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ کن ووٹ دے سکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ‘‘فلم کے دفاع میں مصنف ناصر ادیب کی شہرت کو بنیاد بنانا کافی نہیں۔ فلم مولا جٹ نے گنڈاسا کو ثقافتی علامت کے طور پر مقبول بنایا، حالانکہ وہ خود اس فلم سے پہلے اس ہتھیار سے واقف بھی نہیں تھے ۔’’ سینیٹر سرمد علی نے تجویز دی کہ فلم بلّہ کا نام تبدیل کیا جائے ، بعض مکالموں میں ترمیم کی جائے اور ان تبدیلیوں تک فلم کی نمائش مؤخر رکھی جائے ۔واضح رہے کہ اس فلم کے مصنف ناصر ادیب ہیں۔، جبکہ اس میں شان شاہد اور سلیم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو چکی تھی، مگر حالیہ دنوں میں سینما گھروں میں اس کی نمائش پر پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...