والد کے نام کیساتھ ’’پیپسی ‘‘کا اضافہ ببو برال نے کیا:بیٹے کا انکشاف
لاہور( شوبزڈیسک )ون مین شو اداکار اللہ رکھا پیپسی مرحوم کے صاحبزادے سلیمان اللہ رکھا نے کہا ہے کہ والد کا نام اللہ رکھا تھا اس کے ساتھ پیپسی کا اضافہ ببو برال نے کیا اور ان کی پیشگوئی کے مطابق والد نے اپنے نام کی وجہ سے بے پناہ شہرت حاصل کی ۔
ایک انٹر ویو میں اللہ رکھا پیپسی مرحوم کے صاحبزادے نے کہا کہ ہمارے والد نے ہمیں بادشاہوں کی طرح رکھا، مجھے فخر ہے کہ ہمارے والد نے ہمیں حرام کا ایک لقمہ بھی نہیں کھلایا ۔ اسی کی بدولت خدا کی ذات نے ا نہیں عزت اور مقبولیت دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments