سلمان خان کی ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کی گھڑی

سلمان خان کی ایک کروڑ  18 لاکھ روپے سے زائد کی گھڑی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے دنیا کے مشہور لگژری برانڈ جیکب اینڈ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک نئی اور خصوصی گھڑی متعارف کرائی ہے۔

اس گھڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں سلمان خان ایک خوبصورت ڈبے کو کھولتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے چند لمحوں تک گھڑی کو غور سے دیکھا اور پھر اسے اپنی کلائی پر پہنتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوبصورت ہے ، جیکب میرے بھائی تم نے کمال کر دیا ہے ، اس گھڑی کی قیمت 41 لاکھ بھارتی روپے (تقریبا ایک کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے ) بتائی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...