شوہر کا مجھے بدصورت کہنا شادی ختم ہونے کی وجہ بنا:اپارا مہتا
ممبئی (آئی این پی)بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ اپارا مہتا نے اپنی شادی ختم ہونے کے بارے میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ایک بار شوہر نے انھیں کہا تم وہ سب سے بدصورت عورت ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔
یہ وہ الفاظ تھے جس نے ان کی شادی ختم کر دی۔مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں اپنے کردار کے حوالے سے مشہور اپارا مہتا نے کے مطابق درشن نے ان سے کہا کہ میرا تم سے محبت کا احساس ختم ہو چکا ہے اور تم وہ سب سے بدصورت عورت ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments