شگفتہ اعجاز یوٹیوبر بننے کی وجہ بتا دی
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ اپنے داماد علی حمزہ بلوچ سے متاثر ہو کر کیا۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ جب میں کسی شادی یا تقریب میں جاتی تھی تو لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ ہم علی بھائی کے بہت بڑے مداح ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یوٹیوبر بننا بھی ایک بہت بڑا سٹارڈم ہے ، جہاں آپ کو اپنے کام کا فوری ردعمل مل جاتا ہے ۔ ادھر ویڈیو اپ لوڈ ہوتی ہے اور ادھر لوگوں کے پیغامات آنا شروع ہو جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments