پاکستان ، کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا
کراچی(این این آئی )ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیامیں کھجور پیداکرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے جہاں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کھجور کا کل پیداواری رقبہ تقریبا 82ہزار ہیکٹر ہے ،سب سے زیادہ کھجور صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے جہاں اس کی پیداوار 2لاکھ 52ہزار 300ٹن ہے جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں ایک لاکھ 92ہزار 800ٹن کھجور کی پیداہوتی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں 42ہزار 600ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں کھجور کی پیداوار 8 ہزار 900 ٹن ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں 150سے زائد اقسام کی کھجور پائی جاتی ہے ، کھجور کی شاندار پیداوار کے باوجود اس کی برآمدات بہت کم ہیں،اس وقت کھجور مختلف ممالک کی 23مارکیٹوں میں برآمد کی جارہی ہے جن میں بھارت، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی اور نیپال شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستانی کھجور کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments