سائنسدانوں کا خلا میں قدرتی چینی کی موجودگی انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے خلا میں قدرتی شکر (شوگر) کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
ماہرین اس دریافت کو کائنات میں زندگی کی تلاش اور زمین پر زندگی کی ابتدا کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔محققین نے ‘ایریتھرولوز’ نامی قدرتی شکر ہماری کہکشاں ملکی وے کے مرکزی حصے کی سمت میں دریافت کی ہے ۔زمین پر یہ شکر قدرتی طور پر راسبیری جیسے پھلوں میں پائی جاتی ہے اور بعض مصنوعی ٹیننگ مصنوعات میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ زندگی کے آغاز میں بھی شکر نے اہم کردار ادا کیا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ خلا میں قدرتی شکر کی یہ دریافت اس سوال کا جواب تلاش کرنے میں مدد دے سکتی ہے کہ زمین پر زندگی کیسے شروع ہوئی اور کیا کائنات کے دیگر حصوں میں بھی زندگی کے لیے ضروری بنیادی اجزا موجود ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments