چپس کے پیکٹ میں آدھی \'ہوا\'، اس کی وجہ کیا ہے ؟

چپس کے پیکٹ میں آدھی \'ہوا\'، اس کی وجہ کیا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)جب بھی ہم بازار سے چپس کا کوئی پیکٹ خرید کر کھولتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ آدھے سے زیادہ حصے میں صرف ہوا ہی بھری ہوئی تھی۔

عام طور پر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ چپس بنانے والی کمپنیاں بڑے پیکٹ بنا کر گاہکوں کو دھوکہ دیتی ہیں تاکہ زیادہ مقدار کا تاثر ملے ، لیکن سچی بات یہ ہے کہ اس ہوا کا بہت اہم کام ہے ۔ اگر یہ ہوا پیکٹ میں نہ ہو تو آپ کے پسندیدہ چپس آپ تک پہنچتے پہنچتے چورا بن چکے ہوتے ۔بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ چپس کے پیکٹ میں بھری جانے والی ہوا کوئی عام ہوا نہیں ہوتی۔ چپس بنانے والی کمپنیاں پیکٹ کو بند کرنے سے پہلے اس میں نائٹروجن گیس بھرتی ہیں۔نائٹروجن کا کوئی رنگ یا بو نہیں ہوتی اور یہ وہ گیس ہے جو ہماری اس ہوا میں بھی ستر فیصد سے زیادہ موجود ہوتی ہے جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔ نائٹروجن سے چپس طویل عرصے تک تازہ، کرارے اور مزیدار رہتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...