اہرام مصر کی تعمیر ، ماہرین ممکنہ جواب جاننے میں کامیاب

اہرام مصر کی تعمیر ، ماہرین ممکنہ جواب جاننے میں کامیاب

قاہرہ(نیٹ نیوز)صدیوں پرانے اہرام مصر کس طرح تعمیر کیے گئے اب اس کا ممکنہ جواب سامنے آگیا ہے۔

دریائے نیل کے قریب ماہرین آثار قدیمہ نے ایک 5 ہزار پرانے قبرستان جیسے مقام کو کھود کر نکالا ہے ، جہاں 2 مقبروں کا تعمیراتی انداز صدیوں بعد تعمیر ہونے والے اہرام مصر سے کافی ملتا جلتا ہے ۔ان مقبروں کی دیواریں نیچے زیادہ موٹی ہیں اور اوپر جاتے ہوئے بتدریج تنگ ہوتی گئیں، محققین نے پتھروں اور لکڑی کی کٹائی کے قدیم طریقہ کار کے شواہد بھی دریافت کیے جن کو مقبروں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا گیا۔یہ مقبرے مصر کے علاقے جبل الطیارمیں دریافت ہوئے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ جدید ترین تعمیراتی تکنیکس کا علم مصر بھر میں اہرام کی تعمیر سے قبل ہی عام تھا۔محققین نے بتایا کہ یہ مقبرے تجرباتی تعمیراتی طریقہ کار کی جھلکیاں فراہم کرتے ہیں جس کے بعد اہرام مصر کی تعمیر شروع ہوئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...