فہد اور ماہرہ کی فلم آگ لگے بستی میں کا 1ارب سے زائد کا بزنس
کراچی (آئی این پی)فہدمصطفی اورماہرہ خان کی فلم آگ لگے بستی میں نے دنیا بھر میں ایک ارب ( 100کروڑ) روپے کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک اہم باکس آفس کامیابی حاصل کرلی۔
اس کے ساتھ ہی فلم کی عالمی کمائی 101.06 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ فلم سازوں کی جانب سے اس کامیابی کوتاریخی بلاک بسٹر اور عالمی باکس آفس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے جشن منایاگیا،انہوں نے اس موقع پر شائقین کا ان کی محبت، حمایت اور سینما گھروں میں مسلسل آمدکے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔اس فلم کے نمایاں ستاروں میں فہد مصطفی، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments