صباحت بخاری مہذب اندازمیں کی گئی فلرٹنگ کی حامی

صباحت بخاری مہذب اندازمیں کی گئی فلرٹنگ کی حامی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیٹس پر حدود و آداب کے اندر رہتے ہوئے خوش مزاج اور شائستہ انداز میں ہونے والی چھیڑ چھاڑ یعنی مہذب اندازکی خوش مزاج گفتگو کام کا ماحول خوشگوار بنانے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے ایک پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوال کہ کیا کبھی کسی نے ان پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی؟، پرجواب دیا کہ اگر آپ کا مطلب تعریف یا پسندیدگی کے اظہار سے ہے تو بہت سے ساتھی فنکاروں نے میری تعریف کی اور میں اسے تعریف ہی سمجھتی ہوں۔ہیلتھی فلرٹنگ سے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اچھا تعلق بنتا اور سکرین پر کیمسٹری بہتر نظر آتی ہے ۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ خود فلرٹی طبیعت کی نہیں تاہم اگر کوئی ساتھی اداکار یا کوئی دوسرا شخص اچھا اور مثبت لگے تو وہ دل سے اس کی تعریف کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...