عدالت کا ویب سائٹس سے تبو کاقابلِ اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

عدالت کا ویب سائٹس سے تبو  کاقابلِ اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تبو کو شخصیت کے حقوق سے متعلق مقدمے میں دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا۔

عدالت نے متعدد ویب سائٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز کو تبو کی جانب سے قابلِ اعتراض قرار دئیے گئے مواد کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ مواد میری شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کے ساتھ ہتک آمیز اور فحش نوعیت کا بھی ہے ۔جسٹس جیوتی سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ای کامرس لسٹنگز اور ویب سائٹس پر موجود قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...