بھارتی اداکارہ سندھیہ کاقتل ، دھڑ ٹکڑوں میں برآمد، سر نہ مل سکا
چنئی (شوبز ڈیسک)بھارتی شہر چنئی میں ابھرتی ہوئی تامل اداکارہ سندھیہ کی لاش ٹکڑوں میں برآمد ہوئی جبکہ سرنہ مل سکا ۔
تفتیش کے دوران پولیس کی نظر مقتولہ کے دائیں ہاتھ پر بنے دو منفرد ٹیٹوز پر پڑی، ایک ٹیٹو پر ہندو دیوتا شیو اور دیوی پاروتی کی تصویر بنی تھی جبکہ دوسرا ٹیٹو ڈریگن کا تھا،جس سے لاش کی شناخت ممکن ہوئی ۔پولیس نے سندھیہ کے خاندان کو برآمد شدہ اعضا کے شناختی نشانات دکھائے جس پر مقتولہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کو پہچان لیا، بعد ازاں ڈی این اے ٹیسٹ نے بھی تصدیق کر دی کہ لاش سندھیہ کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments