زارا نور عباس اورماں اسما عباس کا دلکش ڈانس، مداح فدا

زارا نور عباس اورماں اسما عباس کا دلکش ڈانس، مداح فدا

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس کے ساتھ خوبصورت ڈانس کی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسما عباس کے ساتھ معروف موسیقار اے آر رحمٰن سمیت دیگر فنکاروں کے گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ زارا کے مطابق یہ ویڈیو محض اپنی والدہ کے ساتھ ڈانس کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے درمیان موجود اس خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی ہے جس میں بعض چیزیں سکھائے بغیر ہی ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہو جاتی ہیں۔ میں نے اپنی والدہ سے ڈانس کے تمام اسٹیپس باقاعدہ طور پر نہیں سیکھے ، لیکن اس کے باوجود جسم والدہ کے انداز اور تال کو خود بخود محسوس کرتا ہے ۔ برسوں کے دوران میں نے اپنی والدہ سے بہت سی چھوٹی چھوٹی چیزیں غیر محسوس طریقے سے سیکھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ڈانس ہمارے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی کرتا محسوس ہوتا ہے ۔انہوں نے ایک دلچسپ اور پیارا واقعہ بھی شیئر کیا ہے کہ جب میں ڈانس کے دوران کوئی اسٹیپ غلط کرتی ہوں تو والدہ پیار سے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، مجھے اپنے قریب کرتی ہیں اور کہتی ہیں یہاں میں تمہیں دکھاتی ہوں۔زارا کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...