میں نے سلمان خان کو ورزش کرنے کا مشورہ دیا:گووندا

میں نے سلمان خان کو ورزش کرنے کا مشورہ دیا:گووندا

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اپنی زندگی کے ایک مشکل دور میں اعتماد کھو بیٹھے تھے جس پر میں نے انہیں خود پر توجہ دینے اور اپنی شخصیت بدلنے کا مشورہ دیا تھا۔

گووندا کے مطابق 2007میں فلم ‘پارٹنر’ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار تھے ، میں نے سلمان سے کہا تھا کہ چاہے مسئلہ محبت، امید یا توقعات کا ہو، دوسروں کو دیکھنے کے بجائے اب خود اپنے اندر جھانکیں اور خود پر توجہ دیں۔ اس وقت میرا اپنا وزن 114 کلو گرام تھا اور میں سیاست سے نکل کر دوبارہ شوبز میں آیا تھا، میں نے سلمان سے کہا، آپ ہیرو ہیں لیکن اس وقت ہیرو نظر نہیں آتے ، آپ اداس اور پریشان دکھائی دیتے ہیں، اس کیفیت سے باہر نکلیں۔ سلمان نے ان سے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ جس پر میں نے انہیں روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ورزش کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے سلمان خان کو اداکار دھرمیندر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سلمان آپ دھرمیندر کے بعد ایسے اداکار ہیں جنہیں قدرت نے اچھے خاندان، خوبصورت چہرے اور متاثر کُن شخصیت جیسی خصوصیات سے نوازا ہے ، جو کسی شخص کو حقیقی ہیرو بناتی ہیں۔ سلمان نے میرے مشورے کو سنجیدگی سے لیا اور اپنی شخصیت اور صحت پر کام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...