اپنی اولاد ہوتی تو زندگی ان پر نچھاور کردیتی :فریحہ پرویز
لاہور(شوبزڈیسک )گلوکارہ فریحہ پرویز کا کہنا ہے کہ اگر میرے بچے ہوتے تو میں اپنی اولاد کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگی غرق کر دیتی، زندگی ان پر نچھاور کر دیتی۔
فریحہ پرویز نے حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران اولاد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچے نہیں ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر میں بیٹوں یا بیٹیوں کی ماں ہوتی تو میں ایک انتہائی محتاط ماں ہوتی، میں اپنی زندگی ان پر نچھاور کر دیتی، اپنے آپ کو غرق کر دیتی کیونکہ میں نے بھی اپنا بچپن گزارا ہے ، کھیل کود کے لمحات، سکول اور زندگی کے تمام مراحل دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے کی زندگی میں ماں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ، میرے خیال میں اولاد ایک آزمائش ہے ، ماں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنا کردار بخوبی ادا کریں اور موبائل فون انہیں تھمانے کی بجائے ان کا خود دل بہلائیں اور خیال رکھیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments