بنگلہ دیشی اداکارہ ردھیکا ردھی کوخودکشی ،بوائے فرینڈ گرفتار
ڈھاکہ(شوبز ڈیسک) بنگلہ دیش کی اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے اور پولیس نے ان کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لے لیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکہ کے علاقے بشندھرا میں واقع ایک مکان سے ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری موقع پر پہنچی اور اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمن کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حسیب الرحمن کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments