امیتابھ بچن نے سیف علی خان سے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا

امیتابھ بچن نے سیف علی خان  سے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سیف علی خان کا مجھ سے ایک غیر متوقع خاندانی تعلق ہے ، جس کی وجہ سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ راج کپور کی بیٹی ریتو کپور کے بیٹے نکھل نندا میری بیٹی شویتا بچن کے شوہر ہیں۔ دراصل یہ خاندانی تعلق سیف علی خان کی کرینہ کپور سے شادی کے باعث قائم ہوا ہے ، سیف اور کرینہ نے 2012 میں شادی کی تھی، کرینہ کپور، راج کپور کی پوتی اور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں جبکہ نکھل نندا اور کرینہ کپور فرسٹ کزنز ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...