دہلی ہائیکورٹ نے سلمان خان کی درخواست پر فلم ’’کالا ہرن‘‘کی ریلیزروکدی
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بڑا ریلیف مل گیا، دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کو پیش آئے واقعہ سے متاثرہ فلم ’’کالا ہرن:دی بیٹل فار لیگیسی‘‘کی ریلیز روکنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فلم کو فی الحال سینما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔کالا ہرن فلم کی کہانی 1998 میں راجستھان میں پیش آنیوالے اس واقعہ کے گرد گھومتی ہے جس میں سلمان خان نے ایک بھارتی کالے ہرن کا شکار کیا اوران پر مقدمہ بھی چلاتھا، یہ جانور بشنوئی برادری کیلئے مقدس حیثیت رکھتا ہے ،فلم کی نمائش روکنے کے کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر کو ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments