سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے بیٹے کی فلموں میں انٹری کی تیاری
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ہیں۔
وہ ٹارزن نامی فلم سے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ٹارزن میں سورج پنچولی بھی جلوہ گر ہوں گے ۔ فی الوقت اس پروجیکٹ کے بارے میں محدود معلومات ہی سامنے آئی ہیں اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور طریقے سے اس سے منسلک ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments