سیف علی خان کو چاقو دیکھ کر خود پر ہوا حملہ یاد آنے لگا
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے جنوری 2025 میں اپنے گھر میں ہونے والے چاقو حملے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اب بھی اس واقعہ کے اثرات سے مکمل طور پر باہر نہیں آ سکا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اب بھی چاقو دیکھتے ہی میرا ردعمل بدل جاتا ہے ۔میں نے اور اہل خانہ نے اس صورتِ حال سے کافی بہتر انداز میں نمٹا، تاہم میری اہلیہ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں ۔ میں اس واقعہ سے کافی جلد سنبھل گیا تھا تاہم حملہ انتہائی خوفناک تھا اور آج بھی جب میں چاقو دیکھتا ہوں تو مجھے فوری طور پر اس واقعے کا احساس ہونے لگتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments