برطانیہ میں بہن بیمار ،میرا نے ویزے کی درخواست کردی
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار میرا اپنی بہن شائستہ عباس کی کینسر کی تشخیص پر جذباتی ہو گئیں اور مشکل وقت میں بہن کے ساتھ رہنے کیلئے برطانوی حکومت سے سفری پابندی میں نرمی کی اپیل کر دی۔
اداکارہ میرانے برطانوی حکام سے ویزاجاری کرنے کی درخواست کردی ۔میرا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بہن برطانیہ میں مقیم ہیں اور اس وقت کینسر کے علاج کے مشکل مرحلے سے گزر رہی ہیں تاہم برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے باعث وہ ان کے پاس نہیں جا سکتیں۔اداکارہ نے برطانوی حکام سے درخواست کی کہ انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہن کے پاس جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کر سکیں۔میرا نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بہن شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments