پرینیتی چوپڑا نے ماں بننے پر جسم میں آئی تبدیلیوں کو اعزاز قراردیدیا

پرینیتی چوپڑا نے ماں بننے پر جسم میں آئی تبدیلیوں کو اعزاز قراردیدیا

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ماں بننے کے بعد جسم میں آنے والی تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے سوال اٹھایا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد کسی خاتون کے جسم میں آنے والی تبدیلی کو منفی انداز میں کیوں دیکھا جاتا ہے ؟ ۔انہوں نے کہا ہے کہ جسم میں کسی بھی تبدیلی کو منفی قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے ۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے صرف چند ماہ بعد خاتون سے یہ توقع کرنا کہ وہ دوبارہ پہلے جیسی نظر آنے لگے ، انتہائی نامناسب رویہ ہے ، میں جسم کی ان تبدیلیوں کو اعزاز سمجھتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...