روما مائیکل اور شان بیگ کی شادی کااعلان ،20نومبرکو نکاح

روما مائیکل اور شان بیگ کی شادی کااعلان ،20نومبرکو نکاح

لاہور (شوبزڈیسک)ماڈل، اداکارہ اور بیوٹی کوئین روما مائیکل نے اداکار شان بیگ کیساتھ شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

روما مائیکل نے سوشل میڈیا پر شان بیگ کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ 20نومبر کو ان کا نکاح ہے ۔ویڈیو میں روما مائیکل دلہن کے لباس میں جبکہ شان بیگ نفیس سوٹ میں نظر آئے ، دونوں نے دبئی کے ہوٹل میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ بھی کروایا۔رومامائیکل اور شان بیگ کے مطابق ان کی شادی کی تقریب 20نومبر کو کراچی میں ہوگی۔شادی کی تاریخ کے اعلان پر شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شادی کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بعد دونوں کی شادی کی تقریبات کی تیاریاں سوشل میڈیا توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...