ٹام کروز خاتون کو اداس سمجھ کر خیریت پوچھنے پہنچ گئے ،ویڈیووائرل

ٹام کروز خاتون کو اداس سمجھ کر  خیریت پوچھنے پہنچ گئے ،ویڈیووائرل

نیویارک (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنی خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کے مطابق 64 سالہ ٹام کروز ایک خاتون کو بریک روم میں اکیلے بیٹھا دیکھ کر اچانک رک گئے ۔ خاتون سر جھکائے موبائل فون دیکھ رہی تھی، جس پر اداکار نے اسے پریشان سمجھا اور اس کی خیریت دریافت کرنے کیلئے اس کے پاس چلے گئے ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کسی پریشانی میں مبتلا نہیں بلکہ فون پر مسلسل منفی اور پریشان کن مواد دیکھنے یعنی ڈوم سکرولنگ میں مصروف تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...