کامیابی اور ناکامی سے زیادہ ثابت قدم ہونا اہم :میرا

کامیابی اور ناکامی سے زیادہ ثابت قدم ہونا اہم :میرا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم سائیکو کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید کرنیوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی اور ناکامی سے زیادہ حوصلہ، خود اعتمادی اور ثابت قدمی اہم ہے ۔

میر انے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ لوگ انہیں اس لئے فلاپ کہتے ہیں کیونکہ انکی فلم سائیکو نے 100 کروڑ کا بزنس نہیں کیا۔میرا نے کہا کہ وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں کیونکہ فلم کے بعد لوگوں کے روئیوں کا سامنا کرنے کے باوجود وہ آگے بڑھتی رہیں جو ان کا ساتھ چھوڑ گئے ، ایک اور پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم فلاپ ہوسکتی ہے ، عورت نہیں۔اپنی پوسٹس کے ذریعے میرا نے شوبز انڈسٹری میں بڑی باکس آفس کمائی کو کامیابی کا حتمی معیار سمجھنے کے رجحان پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے فلم سائیکو کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...