مردوں سے جنسی تشدد کرنے پر سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا:عائشہ عمر

مردوں سے جنسی تشدد کرنے پر سوال  کیوں نہیں پوچھا جاتا:عائشہ عمر

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عائشہ عمر جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حق میں بول پڑیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ مرد خواتین، بچوں، جانوروں اور یہاں تک کہ مُردوں کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں لیکن پھر بھی سوالات خواتین کے لباس، وقت اور ان کے گھر سے باہر نکلنے پر اٹھتے ہیں۔ پوسٹ میں سوال کیا گیا کہ متاثرہ خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ مرد جنسی تشدد کا ارتکاب کرتے کیوں ہیں؟۔انہوں نے مردوں کو سزا دینے کی بجائے متاثرہ خواتین پرالزام لگانے پر شدید تنقید کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...