والدین کی برائی کرنیوالوں سے محتا ط رہیں :فرح سعدیہ

والدین کی برائی کرنیوالوں سے محتا ط رہیں :فرح سعدیہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ نے کہاہے کہ اپنے والدین کی برائی کرنیوالوں سے محتاط رہیں ۔

آج کل یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے کہ لوگ اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر مشکل کا ذمہ دار والدین کو قرار دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ اپنی ذمہ داری قبول کریں اور خود اپنی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ والدین ہمیشہ غلط نہیں ہوتے ، اس لئے ہر معاملے میں انہیں موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے انسان کو اپنے اعمال اور فیصلوں کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہئے ۔فرح سعدیہ نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ اگر کوئی شخص ہر مسئلے کا الزام اپنے والدین پر ڈالتا رہے اور اپنی ذمہ داری قبول نہ کرے تو وہ نرگسیت یعنی خود پسندی کا شکار ہو سکتا ہے ۔ والدین میں بھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل ہو سکتے ہیں جو انہیں تلخ بناسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...