ابھیشک سے خیالات مختلف ہوسکتے ،منزل ہمیشہ ایک رہی :امیتابھ بچن
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن نے بیٹے ابھیشیک بچن کیساتھ منفرد تعلق پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے خیالات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن منزل ہمیشہ ایک ہی رہتی ہے ۔
83 سالہ اداکار نے اپنے حالیہ بلاگ میں نئی نسل کے خیالات اور نقطہ نظر کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ نئی نسل کے خیالات کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہئے اور زندگی کے ہر راستے کا مقصد ایسی مشترکہ منزل تلاش کرنا ہونا چا ہئے جو سب کیلئے بہتر ہو۔باہمی تعلق میں محبت، احترام اور ایک دوسرے کو سمجھنا بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments