ریپر میکلمور کا ’’فری فلسطین‘‘ٹور مکمل طور پر سولڈ آؤٹ
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )امریکی ریپر میکلمور نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ’’فری فلسطین‘‘ٹور کے تینوں شوز کے ٹکٹس فوری طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔۔۔
میکلمور نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کر کے بتایا کہ ڈبلن، پیرس اور لندن میں ہونے والے شوز سولڈ آؤٹ ہو چکے ہیں اور ٹور سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطینی عوام اور ان کی مدد کرنے والی تنظیموں کیلئے مختص ہو گی۔میکلمور نے مداحوں کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹور کی مکمل لائن اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔یہ پیش رفت میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ایڈ شیرن کے ’’لوپ ٹور‘‘سے بطور اوپننگ آرٹسٹ ہٹائے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے ۔میکلمور کا کہناہے کہ فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اب خامو ش نہیں رہا جاسکتا،میں اپنے حصے کی آواز بلند کرکے سرخروہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments