ماورا حسین اور امیر گیلانی والدین بن چکے ،مداحوں کی قیاس آرائیاں

ماورا حسین اور امیر گیلانی والدین بن  چکے ،مداحوں کی قیاس آرائیاں

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ اور ان کے شوہر امیر گیلانی مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں لا چکے ہیں۔۔۔

ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں مگر ایک تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں کیک پر ’’کیوٹیسٹ ماما‘‘لکھا تھا۔اداکارہ نے بعد میں یہ تصویر ڈیلیٹ کر دی، جس کے بعد مداحوں کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ جوڑا والدین بن چکا ہے لیکن باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...