28کروڑروپے کی پازیب ،ریحانہ توجہ کا مرکزبن گئیں

28کروڑروپے کی پازیب ،ریحانہ توجہ کا مرکزبن گئیں

پیرس (شوبز دیسک)امریکی گلوکارہ ریحانہ نے پیرس فیشن ویک کے دوران شاندار ہیرے جڑی پازیب پہن کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی،انہوں نے ہیرے جڑے جھمکے اور کئی نمایاں انگوٹھیاں بھی پہن رکھی تھیں ۔۔۔

تاہم سب سے زیادہ توجہ ان کی پازیب نے حاصل کی۔ یہ منفرد پازیب وکٹورین دور کے ہاروں سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے ، جس میں 5 بڑے ہیروں کے جھمکے نما ٹکڑے شامل ہیں اور ہر ٹکڑے میں ناشپاتی کی شکل کا ہیرا جڑا ہے ۔ ریئر کیراٹ کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو اجے آنند کے مطابق ریحانہ کی اس پازیب میں مجموعی طور پر تقریباً 40قیراط کے ہیرے ہو سکتے ہیں جبکہ ہیروں کے وزن، معیار، کاریگری اور مجموعی ڈیزائن کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس پازیب کی اندازاً قیمت 10 لاکھ ڈالرز یعنی پاکستانی تقریباً 28 کروڑ روپے بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...