جھانوی کپور کو مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر تشویش

جھانوی کپور کو مصنوعی ذہانت  کے غلط استعمال پر تشویش

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فلم دیورا پارٹ ون میں اپنے گانے چٹا مالے سے متعلق بنائی گئی اے آئی ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا۔

جھانوی کپور نے خواتین کو قابلِ اعتراض انداز میں پیش کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کی رضامندی کے بغیر فرضی یا تبدیل شدہ مواد گردش کرنا انتہائی تکلیف دہ اور خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔جھانوی کپور کے مطابق ان کی انڈسٹری کی تقریباً ہر خاتون کو کسی نہ کسی شکل میں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے اوران کی تضحیک ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...